سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کوقتل کرنیوالےملزم کی شناخت کرلی گئی 

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کوقتل کرنیوالےملزم کی شناخت کرلی گئی 

(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کوقتل کرنیوالےملزم کی شناخت کرلی گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد  رضاکا کہنا ہے کہ   خواجہ شمس الاسلام کا قاتل سابق گن مین کا بیٹا عمران آفریدی نکلا ،عمران آفریدی نے چند ماہ پہلے بھی خواجہ شمس الاسلام پرحملہ کیا تھا،ملزم کا الزام تھا اسکےوالدکو خواجہ شمس الاسلام نے2021میں قتل کرایاتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم عمران آفریدی کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تیارکرلی ،شہر سے باہر جانے والے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی،سہراب گوٹھ پربس اڈوں  اور شہرسےباہرجانیوالے راستوں پر ناکے لگا دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق  ہر بس کو روک کر چیک کیا جا رہا ہے،ملزم کی تصاویر اور دیگر تفصیلات پولیس ناکوں تک پہنچا دی گئیں۔

Watch Live Public News