بھارتی شہریوں کی انوکھی ویڈیو سامنے آئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے. ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹینٹ کو خطرناک آگ نے لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم بے فکر مہمان کھانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں. یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جہاں پر ریسکیو کی گاڑیاں آ جانے کے باوجود بھی مہمان کھانا کھانے میں مصروف رہے. بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے یہ انصاری میرج ہال کی ہے جہاں پر جب کھانا کھولا گیا تو اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی ٹینٹ میں آگ لگ گئی، جس کے باعث لوگ بھاگنے پر مجبور ہو گئے. تاہم شادی کی اس تقریب میں دو ایسےمہمان بھی تھے جو آتشزدگی کے بعد بھی کھانا چھوڑ کے نہ جا سکے، اور بڑے آرام سے اپنی سیٹ پر بیٹھے کھانے کا مزا لیتے رہے اور لوگوں کو آگ کی وجہ سے جان بچا کر بھاگتے دیکھتے رہے۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر آکر آگ بجھائی، آگ سے تمام مہمان محفوظ رہے تاہم کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔