رمضان المبارک میں بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

رمضان المبارک میں بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی
کیپشن: رمضان المبارک میں بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے دوران متعلقہ محکموں نے بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، جس کے نتیجے میں ماہ مقدس میں موسم خوشگوار رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہناہےکہ رمضان المبارک اور بارشوں کے سلسلے کی آمد سے متعلق محکمے کی جانب سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک میں 2 سے 4 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی  بھی کی گئی ہے، جس کے تحت ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں واسا، ریسکیو،محکمہ آبپاشی،لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاالدین میں بارشوں کی  پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد ، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسیں گے۔ 

ڈی جی پی دی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی ہمہ وقت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

خشک موسم پھر شروع، درجہ حرارت کم ہوگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد مری اور گلیات میں گزشتہ 2، 3 روز بارش اور برف باری سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل موسم خشک اور سرد رہے گا، جس کے بعد کل رات دوبارہ برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 3 مارچ کو دوبارہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 14سے گر کر10ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا جب کہ   زیادہ سے زیادہ 23 سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

Watch Live Public News