ویب ڈیسک: نارووال میں رمضان کی آمد پر پٹرول پمپ مالک کی دریادلی،پٹرول پمپ مالک نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پمپ مالک مارکیٹ میں 257.24 روپے لیٹر فروخت ہونیوالے پٹرول کو اپنے پمپ پر 254.24 روپے فی لیٹر فروخت کر رہا ہے۔ پٹرول پمپ کے مالک رانا اشفاق نے کہا ہے کہ وہ عید پر پٹرول کو مزید 10 روپے سستا کریں گے۔
رانا اشفاق نے کہا کہ رمضان پر ہر تاجر کو ضروریات کی اشیا سستی کرنی چاہئے کیونکہ اس مقدس مہینے میں ایک نیکی کا ثواب 70گنا زیادہ ملتا ہے۔
انہوں نے تاجر برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقدس مہینے میں دوسروں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونے کی کوشش کریں۔