سحروافطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

سحروافطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں آئیسکو کا سحروافطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان، مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سے بجلی کی طلب و رسد اور ترسیل کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

 ترجمان آئیسکو کے مطابق فیلڈ فارمیشنز کو اضافی بجلی کی تاریں میٹرز ٹرانسفارمرز اور کھمبے فراہم کر دئے گئے، شکایات کے لئے کمپلینٹ دفاتر اور ہیلپ لائن نمبر 118 چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ 2025 سے ہورہا ہے،  بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا، سعودی عرب، دبئی، ابوظہبی اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ تھا۔

Watch Live Public News