(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت اور پنجاب نے ماہ رمضان کے دوران نئے دفتری اوقات کار جاری کردیے ہیں۔
وفاقی حکومت نے ماہ رمضان کے دوران دفتری اوقات بدل دئیے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری اوقات میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر صبح 9 سے تین بجے تک کام کریں گے۔ 5 روز کام کرنے والے دفاتر جمعہ کو 9 سے 12:30 تک کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روز کام کرنے والے دفاتر صبح 9 سے 2 بجے تک کام کریں گے۔ 6 روز کام کرنے والے دفاتر جمعہ کو 9 سے 12:30 تک کام کریں گے۔
ادھر پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کی رمضان المبارک کی اوکات کار جاری کردیے ہیں ۔ ہفتہ میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر میں پیر سے جمعرات صبح 9 بجے جمعرات 3 بجے تک ہوگی ۔ ہفتہ میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گی۔ جمعہ کے اوقات کار دن صبح 9 بجے 12:30 بجے تک ہوگی۔