(ویب ڈیسک) دن بہ دن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے اس دور میں غریب آدمی کی سواری بھی اس کی پہنچ سےدور کردی ہے، مگر موٹرسائیکل بنانے والی اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے صارفین کے لئے بڑی آفر نکالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یاماہا اور پاک سوزوکی کے بعدجاپانی موٹر سائیکل بنانے والی سرفہرست اٹلس ہونڈا ایک پرکشش ایکسچینج آفر
"Purani Lo Nai Doّ " پیش کی ہے، کوئی بھی اٹلس ہونڈا موٹرسائیکل لائیں اور اپنا نیا CB125F آسان اقساط میں حاصل کریں۔اس حوالے سے کمپنی نے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک حیرت انگیز پیشکش کا اعلان کیا ہے جو ایک طاقتور اور قابل اعتماد موٹر سائیکل CB 125F کے مالک ہونے کا خواب دیکھتے ہیں۔
پیشکش کے مطابق آسان قسطوں کے ذریعے اپنا بالکل نیا CB125F حاصل کرنے کے لئے بس کوئی بھی اٹلس ہونڈا بائیک لے آئیں، پوسٹ میں بتایا گیا کہ بقایا رقم آسان اقساط میں ادا کریں، فوری ڈلیوری اور مارکیٹ سے بہترقیمت جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ آفر محدود مدت کے لئے ہے۔