لاہورہائیکورٹ بارالیکشن تنازعہ: خاتون وکیل پرساتھی وکیل کا مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل

لاہورہائیکورٹ بارالیکشن تنازعہ: خاتون وکیل پرساتھی وکیل کا مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل
کیپشن: لاہورہائیکورٹ بارالیکشن تنازعہ: خاتون وکیل پرساتھی وکیل کا تشدد، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن تنازعہ معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں ہائیکورٹ بار کے کیانی ہال میں وکلاء گتھم گتھا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لڑائی جھگڑے کی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں خاتون وکیل پر ساتھی وکیل کیجانب سے تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن کا تنازعہ حل ہوگیا۔ انڈیپینڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ کی اعلٰی سطح کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ 

کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کے صدر کا فیصلہ پنجاب بار کرے گی۔ کمیٹی کا معاملات کو باہمی رضامندی سے حل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ بائیو میٹرک سسٹم کا فرانزک کرایا جائے گا۔ فرانزک کا فیصلہ دونوں گروپوں کے لیے قابل قبول ہو گا۔ 

کمپیوٹر سرور میں خرابی فراڈ ثابت ہونے پرلاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات دوبارہ ہوں گے۔ فرانزک رپورٹ میں خرابی ثابت نہ ہونے پر موجودہ نتیجہ تسلیم کیا جائے گا۔ کمپیوٹر کا فرانزک کرانے کے طریقہ کار اور ادارے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔ 

کمیٹی کا دوبارہ اجلاس تین مارچ کو دوبارہ ہو گا۔ کمیٹی کی معاونت نو منتخب سیکرٹری قاسم اعجاز سمرا کریں گے۔

انڈیپینڈنٹ گروپ کی جانب سے احسن بھون ،پیر مسعود چشتی، رمضان چوہدری اور طاہر نصر اللہ وڑائچ جبکہ پروفیشنل گروپ کی جانب سے اشتیاق اے ان ،مقصود بٹر ، شفقت محمود چوہان ، اسد منظور بٹ کمیٹی میں شامل تھے۔

Watch Live Public News