تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل خطرے میں، الیکشن کمیشن نے سنگین الزامات لگادیے

تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل خطرے میں، الیکشن کمیشن نے سنگین الزامات لگادیے
کیپشن: Political future of Tehreek-e-Insaf in danger, Election Commission made serious allegations

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑگیا۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے حالیہ انتخابات پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے۔ 

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی انتخابات کے بغیر جنرل کونسل، مرکزی مجلس عاملہ کے انتخاب اور اجلاسوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے سوال اٹھایا ہے کہ 5 سال سے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہیں ہوئے تو مختلف پارٹی تنظیمیں کیسے کام کر رہی ہیں؟ الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ تحریک انصاف کی کوئی باڈی نہیں بچی، نہ ہی کوئی انتخابی نشان ہے۔ مسلسل الیکشن ایکٹ کے سیکشن 208 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، کیوں نہ پارٹی کے خلاف کارروائی کی جائے؟

الیکشن کمیشن نے سوال کیا ہے کہ جب باڈیز ہی نہیں تو جنرل باڈی کا اجلاس کیسے بلایا جا سکتا ہے؟ جنرل باڈی کے تحت کیسے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا جا سکتا ہے؟ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے تحفظات پر تحریری طور پر جواب طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستگزاروں کے تحفظات پر بھی جواب مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن تحریری جواب آنے پر سماعت مقرر کرے گا۔

Watch Live Public News