ویب ڈیسک: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سابقہ اہلیہ رینا دتا کے والد انتقال کر گئے، رینا دتا کے والد کا آج 2 اکتوبر کو ممبئی میں انتقال ہو ا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خبر جیسے ہی وائرل ہوئی بالی وڈ انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی جبکہ عامر خان سمیت قریبی عزیز و اقارب اور بالی ووڈ شخصیات کا رینا دتا کے والد کی رہائش گاہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں عامر خان کو رینا کے ممبئی والے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ انکے ہمراہ والدہ زینت حسین بھی اس مشکل وقت میں رینا کے ساتھ موجود رہنے کے لیے ان کے گھر موجود نظر آئیں۔
واضح رہے کہ تاحال عامر خان کے سابق سسر کے انتقال کی اصل وجہ تو سامنے نہیں آئیں ہیں لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ایئر فورس کے ریٹائرڈ افسر تھے۔
یاد رہے کہ عامر خان نے 1986 میں رینا دتا سے شادی کی، اس وقت عامر خان کی عمر صرف 21 سال تھی جبکہ رینا 19 سال کی تھیں۔