ویب ڈیسک: افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ مشہور اسپِن بولر راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کی شادی کی تقریب 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد کی گئی، جس میں ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد شریک ہوئے۔
افغان کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے اور انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات مل رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ افغان کرکٹر کی شادی کی تقریبات پشتون روایات کے مطابق منعقد کی گئیں۔
دولہا کے ساتھ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تصاویر بھی بنوائیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔