رحیم یار خان: پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری مسعود اپنی نشت سے مستعفی ہوگئے.
پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے چوہدری مسعود احمد نے استعفٰی دے دیا . چوہدری مسعود احمد پی پی 257 لیاقت پور سے ایم پی اے تھے.
اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ حکومت کے غیر جانبدارانہ رویے کے باعث استعفی دیا، حلقے کو نظر انداز کرنے، انتظامی اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے باعث حکومت کا حصہ نہیں ہوں.
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے دن ہونے جا رہا ہے جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا وزیراعلیٰ کا انتخاب ہے۔ حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہٰی وزارتِ اعلیٰ کے لیے امیدوار ہیں۔