ویب ڈیسک :تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اَلو ارجن کو عبوری ضمانت مل گئی, فلم پشپا ٹو کے پریمیئر کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے ایک مداح کی ہلاکت کے کیس میں الو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
اداکار نے مقدمے کے اخراج کے لیے عدالت سے رجوع کیا، جہاں تلنگانہ ہائی کورٹ نے الو ارجن کو عبوری ریلیف دے دیا , چار دسمبر کو حیدرآباد میں فلم پشپا ٹو کے پریمیئر میں اداکار کی جھلک دیکھنے کے لیے بھیڑ جمع ہو گئی ، بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی, پولیس نے اداکار، اس کی سکیورٹی ٹیم اور تھیٹر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔
واضح رہے کہ پشپا سے مقبولیت حاصل کرنیوالے ساؤتھ اور بالی وڈ کے سپر اسٹار الو ارجن کو پشپا 2 کی اسکریننگ کے دوران ایک خاتون کی ہلاکت پر گرفتار کیا گیا تھا، اللو ارجن نے گرفتاری سے بچنے کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کررکھی تھی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حیدرآباد کے ایک تھیٹر میں اسکریننگ کے دوران دم گھٹنے سے ایک خاتون کی موت کے سلسلے میں انکے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔
یادرہے چار دسمبر کی رات الو ارجن اپنی نئی فلم ' پشپا 2 دی رول' کا پریمیئر شو دیکھنے حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر پہنچے تھے۔ اس شو کے لیے وہ اپنی ذاتی سکیورٹی کے ساتھ تھیٹر پہنچے۔ سندھیا تھیٹر میں 'پشپاراج' کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں بھیڑ جمع ہو گئی تھی۔
بھیڑ پر قابو پانے کے لیے مقامی پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے بعد موقع پر بھگدڑ مچ گئی تھی۔ اس بھگدڑ میں 35 سالہ خاتون کی موت ہوگئی اور اس کا آٹھ سالہ بیٹا زخمی ہوگیا تھا، زخمی بیٹے کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پانچ دسمبر کو سٹی پولیس نے متوفی خاتون کے اہل خانہ سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کی بنیاد پر چکڑ پلی پولیس اسٹیشن نے پشپا اسٹار الو ارجن، ان کی سیکورٹی ٹیم اور تھیٹر منیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس میں سندھیا تھیڑ کے مالکان میں سے ایک شامل ہیں۔
یادرہےٹالی وڈ کے مقبول اداکار الو ارجن کو جمعہ کو حیدرآباد پولیس نے بھگدڑ واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا جو 4 دسمبر کو ان کی تازہ ترین فلم ' پشپا-2: دی رول' کے پریمیئر کے دوران پیش آیا تھا۔