بیلجیئم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

بیلجیئم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

(ویب ڈیسک ) یورپی ملک بیلجیئم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

نیٹو کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے   بیلجیئم کے وزیر خارجہ حدجہ  لحبیب نے کہا کہ  بیلجئیم وقت آنے پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔

انہوں نے غزہ جنگ کے بارے میں بین الاقوامی ردعمل کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی گزشتہ ماہ کی "فوری جنگ بندی" کی قرارداد  کا کئی موثر نتیجہ  دیکھنے میں نہیں آرہا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس قرارداد کو "بغیر کسی تاخیر کے نافذ کیا جانا چاہیے"۔

Watch Live Public News