5 وفاقی وزراء کو اضافی چارج سونپ دئیے گئے، نوٹیفکیشن جاری

5 وفاقی وزراء کو اضافی چارج سونپ دئیے گئے، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Govt's decision
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پانچ وفاقی وزراء کو اضافی چارج سونپ دئیے گئے، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے،وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کو وزیر مواصلات کا اضافی چارج سونپ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کو وزیر بین المذاہب آہنگی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا،وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کو وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اضافی چارج،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو وزیر بین الصوبائی رابطہ کا اضافی چارج اور وزیر پٹرولیم مصدق ملک کو وزیر آبی وسائل کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

Watch Live Public News