قاسم سلیمانی کی برسی ، کرمان میں دو دھماکے ،73 افراد شہید،173سے زائد زخمی

قاسم سلیمانی کی برسی ، کرمان میں دو دھماکے ،73 افراد شہید،173سے زائد زخمی
ایران کے شہر کرمان میں قبرستان کے قریب 2 دھماکوں میں 73 سے زائد افراد شہید جبکہ 173 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں۔ ایران کے شہر کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر دو دہشت گرد دھماکے ہوئے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق 73 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ایران کے شہر کرمان میں دھماکے میں73 سے زائد افراد ہلاک اور173 زخمی ہو ئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق،دھماکے اس دوران ہوئے جب ایرانی سڑکوں پر اس قبرستان کی طرف مارچ کر رہے تھے جہاں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو سپرد خاک کیا گیا تھا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق 73 افراد کی ہلا ک ہوئے ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کرمان کے گورنر کے مطابق، دو دھماکے قبرستان کی طرف جانے والی دو مختلف سڑکوں پر ہوئے، اور یہ دھماکے 10 منٹ کے فاصلے پر ہوئے۔ واضح رہے کہ ایران میں آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، انہیں 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔