اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان 5 جولائی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان گوادر میں مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور مخلتف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان گوادر کو 1.2 ملین گلین فراہمی آب منصوبے کو عملدرآمد کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ دورہ گوادر میں گوادر شہر کے لئے ڈیسیلینشن پلانٹ لگانے کے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیا جائے گا۔ حکومت چین کی جانب سے ساؤتھ بلوچستان کے لئے سولر جنریٹر گرانٹ کا ایم او یو بھی ہوگا۔ وزیر اعظم گوادر میں نارتھ فری زون کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ گوادر پورٹ فری زون میں کاروباری ادراوں کے لئے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔