عمران خان کیخلاف توشہ سے متعلق ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا گیا

عمران خان کیخلاف توشہ سے متعلق ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا گیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسپیکر کو 30 دن میں فیصلہ کرنا ہے جس کے بعد ریفرنس الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پہلی باضابطہ کارروائی شروع ہو گئی، عمران خان کے خلاف توشہ سے متعلق ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاکستان ٹوٹنے والے بیان پر بھی ریفرنس بھیجنا چاہیے، آرٹیکل 6 لگانے کا اس سے بہتر موقع کوئی نہیں۔ ایاز صادق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے تھے اگر میں نہ رہا تو فوج کے ٹکڑے ہوجائیں، کوئی سیاسی ورکر یا وزیراعظم اپنی فوج کے خلاف ایسے بیان دیتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ جو احسان کرتا ہے اسی کو یہ ڈستا ہے، اس کے سارے دوست بھی جانتے ہیں میں بھی جانتا ہوں۔ ایاز صادق نے کہا کہ ان کے خلاف ریفرنس اسپیکر اسمبلی کے خلاف موو ہو چکا ہے، ریفرنس توشہ خانہ سے ریلیٹڈ ہے، پیسے کہاں سے آئے جس پیسے سے چیزیں خریدی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیسہ کہاں سے آیا، کس کو بیچا کتنے کا بیچا اس پر ٹیکس کتنا دیا،وہ ریفرنس کا فیصلہ 30 دن میں اسپیکر نے دینا ہے، پھر وہ الیکشن کمیشن میں جائے گا جو 30 دن میں فیصلہ کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔