ویب ڈیسک: پاکستان دوسری مرتبہ انڈر 21 ایشئین سنوکر کا چیمپئن بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ پتوکی کے حسنین اختر نے جیت لی۔ ایشئین سنوکر کا فائنل سعودی عرب کے شہر ریاض میں کھیلا گیا ہے۔
فائنل میں پاکستان کے حسنین اختر نے ہم وطن اور دفاعی چیمپئن احسن رمضان کو شکست دی جبکہ بیسٹ آف سیون فریمز پر مشتمل فائنل حسنین نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے جیتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے دوسری مرتبہ ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ایران میں ہونیوالی چیمپئن شپ میں احسن رمضان نے ایران کے میلاد پورالی کو شکست دی تھی۔
وطن واپسی پر آج حسنین کا پتوکی میں پرتپاک استقبال کیا جائیگا۔