پاکپتن: اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، بڑے مگر مچھ گرفتار

پاکپتن: اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، بڑے مگر مچھ گرفتار

پاکپتن ( پبلک نیوز) اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی۔ جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سرگودھا محمد اکبر طارق سمیت تین بڑے عہدیدار گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیلی بار کونسل غلام عباس شاہ کو بھی بھی سرکل آفیسر پاکپتن نے گرفتار کیا۔ تینوں ملزمان کو سرکاری فنڈز میں بڑی خُردبُرد پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے گورنمنٹ فریدیا کالج پاکپتن میں اضافی چھ کمروں کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کیا۔

ملزمان نے کمروں کی تعمیر کے لئے جاری سرکاری گرانٹ میں خُردبُرد کی۔ ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن تھانہ پاکپتن میں مقدمہ درج ہے۔ مکمل چھان بین کے بعد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔