اگلی حکومت نریندر مودی کی ہی ہے: صحافی اعزاز سید

 اگلی حکومت نریندر مودی کی ہی ہے: صحافی اعزاز سید
کیپشن: Aizaz Syed
سورس: Youtube

(مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی اعزاز سید نے کہا ہم یہ سمجھ بیٹھیں ہیں کہ اب نریندرمودی کا انڈیا نہیں ہوگا وہ پیچھے چلے گئے ہیں، لیکن ایسا نہیں یہ ہوسکتا ہے کہ مودی آئین میں اُس طرح سے بڑی تبدیلیاں نہ لاسکیں پا پھر اپنے ایجنڈے پر زیادہ موثر انداز میں عمل درآمد نہ کرسکیں۔

سینیئر صحافی اعزاز سید نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا  543 کا  ہاوس ہے جس میں سے 240 سیٹیں بی جے پی نے لیں ہیں اور اگر  ان کے اتحادیوں کو شامل کریں تو 291 کے قریب ان کی سیٹیں بنتی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اگلی حکومت بی جے پی لیڈ الاونس بنائے گا، دوسری بات یہ کہ لوگوں نے مینڈیٹ بی جے پی کو دے دیا ہے کہ وہ لیڈ کریں ہندوستان کو، یہ بات واضح ہے کہ حالیہ الیکشن کے بعد بھی نئے وزیراعظم نریندر مودی ہی ہیں اور اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

صحافی اعزاز سید نے کہا کہ لوگوں نے نفرت کی سیاست کو ’ ریجیکٹ ‘ کیا ہے، مودی کی سیاست ختم نہیں ہوئی اور وہ اگلی حکومت بنارہے ہیں اور ہم نے اور اس دنیا نے ڈیل مودی سے ہی کرنی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ فائنل رزلٹ کیا آتا ہے اور وزیراعظم بننے کے بعد مودی اپنی قوم سے پہلا خطاب کیا کرتے ہیں؟ ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ نریندمودی ختم ہوگئے ان کی سیاست اور بی جے پی ختم ہوگئی تو ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

Watch Live Public News