پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کےآفیشل ٹوئٹر ہینڈلز سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کےآفیشل ٹوئٹر ہینڈلز سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
سیاسی میدان میں تیزی آنے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹس سے ایک دوسرے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے. بلاول بھٹو کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ویڈیو ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ کتنا کامیاب ہے اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے جس میں بلاول بھٹو ملتان میں خالی کرسیوں سے خطاب کرریے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا فلاپ شو. . جواب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے آفیشل اکاونٹ سے کہا گیا کہ جلسہ گاہ سے 10 کلو میٹر دور کھڑے ہوکر کرائے کے بندوں سے ویڈیو ریکارڈ کرواکر پاکستان پیپلز پارٹی کے پاور شو کو فلوپ کہنے سے کوئی آپ پر یقین نہیں کرکے گا کیونکہ ہم اپنی لائیو کوریج اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چلاتے ہیں۔ ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اگلی بار کرائے کے بندوں پر پیسہ خرچ کرنے سے پہلے ہماری لائیو کوریج دیکھ لینا وہ بھی ہم بلکل مفت فراہم کرتے ہیں، بلکل ویسے ہی جیسے ہم دل، گردوں، جگر، کارنیا، بون میرو و دیگر امراض کا مفت علاج فراہم کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔