نئی دہلی(پبلک نیوز) بھارت میں کورونا کی تباہ کاریوں کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ بھارت میں کووڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ بھی تجاوز کر گئی۔
24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آ گئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 449 بھارتی شہری موت کا شکار بن گئے۔ بھارت میں کووڈ 19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 34 لاکھ 47 ہزار 133 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کیسز میں اضافے کے بعد بھارت میں جاری آئی پی ایل کو بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔