پبلک نیوز : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے فلیئر گیس پر خبردار کر دیا، فلیئر گیس انتہائی آتش گیر ہے، اسکی بغیر لائسنس سٹوریج اور ترسیل غیر قانونی ہے۔ اوگرا کے مطابق فلیئر گیس انتہائی خطرناک ہے، ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوسوز سے منرل اینڈ انڈسٹریل گیس سیفٹی لائسنس حاصل کئے بغیر فلیئرگیس کی ترسیل غیر قانونی ہے۔ صنعتی صارفین ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوسوز اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سے لائسنس کا حصول یقینی بنائیں۔ باؤزرز موبائل سٹوریج سسٹم بھی ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوسوز سے لائسنس یافتہ ہونا چاہیئے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے واضح کیا کہ ترسیل کے لئے روٹ پرمٹ بھی ہونا ضروری ہے، اوگرا نے مقامی ضلعی اتھارٹیز کو بھی بغیر لائسنس اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو بھی کہا گیا ہے کہ کوئی فلیئر گیس کا حامل باؤزر، ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوسوز کے لائسنس اور موٹر وہیکل ایگزامنر سر ٹیفکیٹ کے بغیر نہیں ہونا چاہئیے۔