پبلک نیوز: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کپٹن سمیت 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے دوسلی کے علاقہ میں آپریشن کیا جس میں دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے کپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم نے جام شہادت نوش کیا۔