(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) لاہور نے چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن تحریک کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف لاہور نے بیان میں کہا ہے کہ 8 مئی رات 10 بجے اہلیان لاہور اپنی چھتوں پر موبائل روشن کریں۔
حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ کارکن چئیر مین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہائی کے لیے پرامن تحریک کا حصہ بنیں۔
صدر تحریک انصاف لاہور چوہدری اصفر گجر نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی اولین ترجیح ہے، 60 روز میں بلدیاتی الیکشن کے لیے خود کو مکمل تیار کر لیں گے۔