اسلام آباد (پبلک نیوز) آئی ایم ایف کی جانب سے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے۔آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصدرہےگا۔ 2020میں بجٹ خسارہ 8.1 فیصدتھا۔ معاشی شرح نمو 1.5فیصد رہے گی۔ پاکستانی معیشت اگلےسال 4 فیصدترقی کرے گی۔ گزشتہ مالی سال کی نسبت مہنگائی 2 فیصدزیادہ ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق 2020میں مہنگائی کی شرح 8.6اوررواں سال 10فیصدہے۔ آئندہ سال مہنگائی 7.9فیصدرہنےکاتخمینہ ہے۔ اگلےسال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ1.5سے1.8فیصدہوسکتاہے۔ 2021 میں بے روزگاری 5 فیصد رہے گی۔ 2020 میں بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد تھی۔