چیف جسٹس پاکستان نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لے لیا ہے، از خود نوٹس پر سماعت آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوگی، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ، ڈی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیئے گے ہیں۔کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کرے گا۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق صحافی برادری اور عوام سینئر صحافی کے قتل پر گہرے دکھ میں مبتلا ہیں ، سپریم کورٹ سے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔