پیرس اولمپکس میں مسلسل 5 میڈلز جیت کر کیوبا کے ریسلر نےکونسا ریکارڈ توڑا؟

پیرس اولمپکس میں مسلسل 5 میڈلز جیت کر کیوبا کے ریسلر نےکونسا ریکارڈ توڑا؟
سورس: Google

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں کیوبا کے ریسلز مائین لوپیز نے نئی تاریخ رقم کردی ہے، ایونٹ میں مسلسل 5 گولڈ میڈلز جیتنے والے دنیا کے پہلے ریسلر بن گئے۔

پیرس اولمپکس میں کیوبا کے ریسلر مائین لوپیز نے گریکو رومن ریسلنگ میں سپر ہیوی ویٹ کا گولڈ میڈل جیتا، اس سے قبل وہ پیرس اولمپکس کے 2008، 2012، 2016 اور 2020 کے مقابلوں میں بھی گولڈ میڈلزجیت چکے ہیں۔

کوئی دوسرا ایتھلیٹ انفرادی مقابلوں میں مسلسل چار ایڈیشنز سے زیادہ گولڈ میڈلز نہیں جیت پایا ہے، کیوبا کے ریسلر مائین لوپیز نے مسلسل 5 ایڈیشنز میں گولڈ میڈلز جیت کر ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے کارل لوئیس نے لانگ جمپ، مائیکل فیلپس نے 200 میٹر میڈلے میں مسلسل چار اولمپکس میں گولڈ جیتے تھے، پیرس اولمپکس میں مسلسل 4 مرتبہ امریکا کے ال اوریٹر نے ڈسک تھرو، جاپان کی ریسلر کاوری ایچو اور ڈنمارک کے پاؤل ایلوسٹروم نے سیلنگ گولڈ میڈل جیتے تھے۔

Watch Live Public News