(ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔
میلبرن میں کھیلے گئے کینگروز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاؤں میں درد کی وجہ سے میچ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور اپنے بقیہ اوورز بھی نہیں کرواسکے تھے۔انکی جبکہ حسنین نے انکا نامکمل اوور مکمل کیا۔
میچ میں نسیم شاہ نے 7.2 اوورز میں 39 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ بیٹنگ میں انہوں نے 40 رنز بنائے تھے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ اب فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے کریمپس سے چھٹکارا پالیا ہے، نسیم شاہ نے ایڈیلیڈ میں ٹیم کے ساتھ آج مکمل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بولنگ بھی کی، اس دوران انہیں کسی تکلیف کا سامنا نہیں رہا۔ تاہم وہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے لیے سلیکشن کمیٹی کو دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا اور 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔