لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 6) کے بقیہ میچوں کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آ گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے لیے امارات کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا۔ لیگ کے لیے مجوزہ تاریخوں میں اسٹیڈیمز اورہوٹلز کی دستیابی کے بارے درخواست کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی سے یواے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے ورچویل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ دونوں میں سے دستیاب وینیو پر لیگ کے بقیہ میچز کرائے جائیں گے۔ لیگ کے میچز کے لیے دبئی اور ابو ظہبی کے مقامات زیر غور آئے۔
فرنچائز اور پی سی بی کے اجلاس میں لیگ کے لاجسٹک معاملات پر غور کیا گیا۔ فرنچائز نے لیگ بروقت کروانے کے مشکل فیصلے میں بورڈ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔