ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں دس دنوں میں دوسری بار برفباری ہوئی، اس طرح وادیٔ کشمیر کے اونچے علاقوں بشمول مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونمرگ میں ہلکی برفباری ہوئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق میدانی علاقوں میں بارش کے ساتھ ہونے والی برف باری کے باعث درجۂ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ گلمرگ کے عفروت رینج، سنتھن ٹاپ، رازدان ٹاپ اور پیر پنجال رینج جیسے علاقوں میں بھی رات بھر برف باری ہوئی۔
برفباری کے بعد سیاحوں کا رش امڈ آیا۔ جنہیں سیزن کے پہلے برف پڑنے سے ڈھکے مناظر نے خوش آمدید کہا۔ دریں اثنا، سری نگر اور دیگر نشیبی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جس سے سردی کی صورتحال میں اضافہ ہوا۔
قبل ازیں ایک ہفتہ پہلے ضلع گاندربل میں بھی سال کی پہلی برفباری ہونے کے سبب موسم بہت خوشگوار ہوگیا تھا۔