ویب ڈیسک : ( علی رضا ) مقبوضہ کشمیر کا نوجوان پاکستانی ڈاکٹر محبوبہ سے ملنے کے بے چین، پاک بھارت سرحد پر گرفتار کر لیا گیا غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
رن کچھ کی سرحد سے گرفتار ہونے والی بھارتی شہری مقبوضہ کشمیر کا رہائشی ہے اور پاکستان میں رہنے والی اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے بے چین تھا۔
امتیاز شیخ نامی شخص کو بھارتی سکیورٹی ایجنسی بی ایس ایف نے کچھ کے گاؤں کھاوڑہ کے قریب واقع پاک بھارت سرحد سے پکڑ لیا تاہم سیکیورٹی ایجنسی کے ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد اسے رہا کردیا گیا کیونکہ اس کے پاس سے کوئی بھی مشتبہ چیز موصول نہیں ہوئی۔
44 سالہ امتیاز شیخ نے کشمیر سے ایم ایڈ کیا ہے۔ جبکہ امتیاز شیخ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں رہنے والی ڈاکٹر عالیہ شعیب نامی خاتون کی محبت میں گرفتار ہے۔ چنانچہ اس نے اعتراف کیا کہ وہ کچھ سرحد عبور کر کے عالیہ سے ملنے پاکستان جا رہا تھا۔
مزید معلومات کے مطابق امتیاز 11 ستمبر کو کشمیر سے دہلی آیا تھا۔ دہلی سے وہ ٹرین کے ذریعہ بڑودہ آیا۔ پھر وہ احمد آباد کے راستے بڑودہ سے بھُج بس کے ذریعے آیا۔ بھج آنے کے بعد وہ بھج سے کھاوڑہ جانے والی بس سے کھاوڑہ آیا۔ جہاں ایک مقامی شخص سے اس نے پوچھا کہ یہاں سے ملتان، پاکستان کیسے جانا ہے۔ پھر معاملہ پولیس تک پہنچا۔ جہاں ابتدائی تفتیش کے بعد کوئی مشکوک یا قابل اعتراض چیز نہ ملنے پر اسے چھوڑ دیا گیا۔