انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا: جیسن رائے ورلڈ کپ سے باہر

انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا: جیسن رائے ورلڈ کپ سے باہر

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ اسٹار اوپنر جیسن رائے پنڈلی کی انجری کا شکار ہونے کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعد جیمز ونس نے ورلڈکپ کے باقی میچوں کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں رائے کی جگہ لے لی ہے۔انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کے آخری سپر 12 میچ کے دوران رائے کے زخمی ہونے پر پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے، انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا تاہم اوپنر جیسن رائے اب ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

جیمز ونس نے 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور ایک ون ڈے سنچری کا اعزاز حاصل کیا ہے، اس ٹیم کے ساتھ وہ بطور ریزرو کھلاڑی شامل تھے۔واضح رہے کہ جیسن رائے کی انجری انگلینڈ کیلئے ٹورنامنٹ کے دوران دوسرا بڑا دھچکا ہے، فاسٹ باؤلر ٹمل ملز گزشتہ ہفتے ران کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ملز کی جگہ ریس ٹوپلے نے لی۔

اسٹار اوپنر جیسن رائے کی فارمیٹ میں اوسط 25.30 اور اسٹرائیک ریٹ 144.93 ہے۔مورگن نے انگلینڈ کی جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد کہا کہ جیسن رائے ناقابل یقین حد تک اہم ہے۔

حالیہ انجری کے باوجود انگلینڈ اپنے سپر 12 گروپ میں سرفہرست رہا اور بدھ کو ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔