فٹبال ورلڈکپ میں ہر ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

فٹبال ورلڈکپ میں ہر ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
قطر میں فٹبال ورلڈکپ اس وقت کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکا ہے اور ہر ٹیم کی توجہ ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہے۔ آخری 8 ٹیموں میں سے جو 4 کوارٹر فائنل میں ناکام رہیں گی،ان کو دی جانے والی انعامی رقم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ملنے والی مجموعی انعامی رقم سے بھی زیادہ ہوگی۔ فٹبال ورلڈکپ کے گروپ مرحلے تک محدود رہنے والی ہر ٹیم کو 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 56 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی ۔ فٹبال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔کوارٹر فائنل میں ہارنے والی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔چوتھی پوزیشن پر آنے والی کوڈھائی کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے والی ٹیم کے حصے میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز آئیں گے۔ فیفا فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 3 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اسپین نے جب 2010 میں ورلڈکپ جیتا تھا تو اسے 3 کروڑ ڈالرز دیے گئے تھے، مگر اب ناکامی پر بھی اتنی رقم مل جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔