پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے، عمران خان

پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے، عمران خان
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے صرف عدلیہ سے امید ہے ، موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرمی چیف ہوتا ہے۔موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ اے پی سی سے متعلق بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پہلے حکومت دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائے تو سہی، جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفاداروں اور مخلص لوگوں کو دیں گے۔انہوں ںے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ پاکستان معیشت کو صرف سمندر ہار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے ، حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں۔ مریم نواز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کو مسسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی، جو بری طرح ناکام ہوگئی ۔ نواز شریف پاکستان واپس آئیں انھیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا کہ حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔