’برہان وانی کی برسی پر دفتر خارجہ میں کنسرٹ ہوا‘

’برہان وانی کی برسی پر دفتر خارجہ میں کنسرٹ ہوا‘

پٹیکہ، آزاد کشمیر(پبلک نیوز) مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ برہان وانی کی برسی پر دفتر خارجہ میں کنسرٹ ہوا.

پٹیکہ، آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو سورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہے اسکو کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے،رمضان میں ایک کلو چینی کے لیے انگھوٹے پر نہ مٹنے والے نشان لگاتے تھے، عمران خان یہاں تشریف لائے تو عوام کو کیاکیا بتائیں گے ،جس نےساری عمر کھیل کود میں گزاری ہووہ کیاجانے خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے،ہم نے مقبوضہ کشمیر فتح کرناتھا، اب آزادکشمیرفتح کرنےآرہےہیں.

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر فروشی کےبعد کیا منہ لےکریہاں آتےہیں،یہ وائرس مقبوضہ کشمیرکونگل گیا ہے، میری اطلاع کےمطابق اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی،کچھ لوگ یہاں لوگوں کو لالچ دے کر ووٹ مانگنے آئے ہیں۔کشمیر آنا نہیں پڑتا، کشمیر دل میں ہے۔کشمیر میرا گھر ہے،کشمیر کی عوام نے مجھے کشمیر کی شہزادی" کا خطاب دیا اور میں نے یہ خطاب اپنے گلے میں ہار کی طرح پہنا ہے، کشمیر میرے خون کے اندر ہے، عمران خان مقبوضہ کشمیر کوبھارت کی جھولی میں پھینک کرآگئے،اسلام آبا د کی ایک سڑک کا نام تبدیل کردیاکیا گیا کیا یہ پالیسی ہے؟مقبوضہ کشمیر پر 2منٹ کی خاموشی ،کیا یہ تھی ٹرمپ کی ثالثی.

انہوں نے مزید کہا الیکشن والے دن کوئی بھی اپنے گھر نہ بیٹھے، ڈسکہ کی سیٹ ان کے حلق سے نکلوائی تھی، بربادی کی اجازت دینی ہے یا نوازشریف کیساتھ ترقی کا سفر جاری رکھنا ہے؟ نوازشریف نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کا مقدمہ لڑا،جو ووٹ چوری کرے اسے گردن سے پکڑنا ہے،ایک سروے کے مطابق ن لیگ کشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے، آپ بھلے نوازشریف کی زبان بندی کروا دیں، وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں،سلیکشن کا سورج پاکستان میں غروب ہورہاہے، عوام کیلئے پیسہ نہیں، کشمیر پر خرچ کرنے کیلئے ہے؟ عمران خان یاد رکھیں کشمیر کے عوام بکنے والے نہیں

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔