امدادی سامان سے بھرا پاکستانی طیارہ افغانستان پہنچ گیا

امدادی سامان سے بھرا پاکستانی طیارہ افغانستان پہنچ گیا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی طرف سے افغان عوام کیلئے خوراک اور دوائیوں سمیت ایک سی130 طیارہ افغانستان پہنچ گیا ہے جبکہ دیگر امدادی سامان زمینی راستے سے روانہ کر دیا گیا ہے، پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد جاری رکھے تاکہ انسانی المیے سے بچا جا سکے۔ ایک طرف پوری دنیا کی طرف سے پاکستان کے افغانستان میں اہم کردار کو تسلیم کیا جا رہا ہے وہیں پاکستان بے لوث ہو کر افغان عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اسی حوالے سے آج پاکستان کی طرف سے ایک سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گیا ہے جبکہ باقی امدادی سامان سڑک کے راستے بھجوایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کا سی 130 طیارے امدادی سامان لے کر کابل پہنچا،حامد کرزئی ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر اور اعلی حکام نے امدادی اشیا وصول کیں، امدادی سامان میں 10 ٹن آٹا، 1.5 ٹن گھی اور ادویات کی بڑی مقدار شامل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے امدادی سامان میں افغان عوام کیلئے خوراک اور ادویات بھجوائی گئی ہیں، پاکستان کی عوام موجودہ مشکل حالات میں افغان عوام کی حمایت ہر صورت میں جاری رکھے گی، ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ افغان عوام کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ انسانی المیے سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News