’’افواج پاکستان ملک کو آگے لیکر چل رہی ہے‘‘

’’افواج پاکستان ملک کو آگے لیکر چل رہی ہے‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ ابھی زندہ ہے ٗڈسکہ الیکشن کو میڈیا کھیلتا رہا ٗمیری زندگی میں ڈسکہ الیکشن 50 روز میں ہوا ٗ12 ہزار ووٹ سے ہارے ہیں ٗپر امن الیکشن ہوا ہے، پی ٹی آئی ہار کر بھی جیتی ہے ٗجمہوریت کا فیصلہ ہمیں قبول کرنا ہے۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ شہزاد اکبر کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ٗعثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے ٗایک لاکھ نادرا کارڈ نکال رہے ہیں ٗمردم شماری پر بات چیت ہو رہی ہے ٗمردم شماری پر تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ٗکسی کا رویہ نہیں بدلا، پاکستان کی عظیم فوج ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ شہیدوں کی داستان ہے ٗشکر کریں کہ پاکستان کو اتنی عظیم فوج ملی ہے ٗ افواج پاکستان ملک کو آگے لیکر چل رہی ہے ٗ عمران خان نے تمام مافیا کو للکارا ہے ٗ عمران خان کپتان ہے ٗ عمران خان ان سے لڑ رہا ہے تب ہی غریب آدمی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں۔

Watch Live Public News