حج کیلئے مکہ پہنچنے والی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

حج کیلئے مکہ پہنچنے والی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش
کیپشن: حج کیلئے مکہ پہنچنے والی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

ویب ڈیسک: حج کے لیے مکہ مکرمہ پہنچنے والی 30 سالہ نائجیرین خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بچے کی پیدائش مکہ ہیلتھ کلسٹر کے تحت چلنے والے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ہوئی۔

نومولود کا نام محمد رکھا گیا،یہ موجودہ حج سیزن کے دوران کسی حاجی کے ہاں پہلی ولادت ہے۔

حاملہ نائیجیرین خاتون حمل کے 31 ویں ہفتے میں تھی،جنہیں درد کی شکایت کے بعد ہسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے ہنگامی طور پر خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں میٹرنٹی وارڈ میں منتقل کر دیا، جہاں ان کے ہاں قدرتی طریقے سے بچے کی پیدائش ہوئی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں اچھی صحت میں ہیں، تاہم نوزائیدہ بچہ قبل از وقت پیدائش ہونے کی وجہ سے خصوصی نگہداشت حاصل کر رہا ہے۔

نائیجیرین خاتون نے اپنی اور اپنے بچے کی غیر معمولی دیکھ بھال اور مدد کرنے کے لیے طبی عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مکہ کا یہ ہسپتال حج کے سیزن کے دوران بچوں کی پیدائش کے کئی کیسز کو باقاعدگی سے سنبھالتا ہے، انہیں انتہائی توجہ اور دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔

Watch Live Public News