جدید مشینری کا حصول، کسانوں کو قرضے دینے کا اعلان

جدید مشینری کا حصول، کسانوں کو قرضے دینے کا اعلان
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کسانوں کو جدید مشینری کے حصول کے لیے قرضے دیں گے۔ آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کو 650ارب جاری کیے ہیں۔ پاکستان کو بھی 2.77ارب ڈالر 23اگست کو مل جائیں گے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والے فنڈز کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ کے شکر گزار ہیں۔ بجٹ میں کافی اقدامات کیے ہیں۔ گروتھ کی توقع کر رہے ہیں۔ فنڈز اسٹیٹ بینک کے اکاوَنٹ میں منتقل ہو جائیں گے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نےمختلف ممالک کو 650ارب ڈالر جاری کیے ہیں۔ میڈیا پر کوئی بھی گفتگو یا پریس کانفرنس نہ کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن سامنے نہیں آیا تو لوگوں نے کہا کہ غائب ہو گیا ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔