کیا مائیکرو ویو اون میں گرم کیا گیا کھانا مضر صحت ہے ؟

کیا مائیکرو ویو اون میں گرم کیا گیا کھانا مضر صحت ہے ؟
اگر آپ بار بار مائیکرو ویو میں کھانا گرم کرتے ہیں تو یہ عادت آپ کی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کا کھانا صحت کے مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مائیکرو ویو میں کھانا گرم کرتے اور پکاتے وقت اس کے اندر برقی اور مقناطیسی توانائی کی لہریں خارج ہوتی ہیں یعنی ایک طرح سے تابکاری مواد کھانے کے ساتھ رابطے میں آتا ہے اور یہ آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔بہت سے لوگ کھانے کو پلاسٹک کے برتن میں رکھ کر گرم کرتے ہیں۔ پلاسٹک بڑی مقدار میں بیسفینول-اے کو خارج کر سکتا ہے، جو آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مائیکرو ویو میں کھانا گرم کرنے سے کھانے پینے کی اشیاء کے غذائی اجزا بھی تباہ ہو سکتے ہیں۔ مائیکرو ویو میں تیار کھانا کھانے سے نظام انہضام پر برا اثر پڑتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرو ویو میں کھانا گرم نہ کریں بلکہ ایسا کھانا کھائیں جسے آپ کو بار بار گرم کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ اگر آپ گھر میں کھانا گرم کرنا چاہتے ہیں تو اسے برتن میں رکھیں اور گیس پر ہی گرم کریں۔ کچھ کھانے اپنے ساتھ رکھیں جنہیں گرم پانی سے تیار کیا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔