کے پی ہاؤس توڑ پھوڑ اور نقصانات کی رپورٹ سامنے آگئی

کے پی ہاؤس توڑ پھوڑ اور نقصانات کی رپورٹ سامنے آگئی

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا (کے پی) ہاؤس توڑ پھوڑ اور نقصانات کی رپورٹ مرتب  کرلی گئی۔

کے پی ہاؤس توڑ پھوڑ اور نقصانات کی رپورٹ مرتب  کرلی گئی۔ رپورٹ کی کاپی پبلک نیوز کو موصول ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق توڑپھوڑ کے دوران کے پی ہاؤس میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، 60 لاکھ نقدی کے پی ہاؤس کا کرایہ غائب ہے ،64 لاکھ روپے کا لائسنس یافتہ اسلحہ اور قیمتی موبائل فون و دیگر سامان غائب ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   ایم پی ایز اور پولیس کی بھی 16 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی اشیاء غائب ہیں ، کے پی ہاؤس کی دوبارہ مرمت پر 96لاکھ 93ہزار روپے کا خرچہ آئے گا ۔

رپورٹ کے مطابق   وزیراعلیٰ کی کئی اہم چیزیں بھی غائب ہیں . رپورٹ محکمہ مواصلات و تعمیرات اور محکمہ انتظامیہ نے مرتب کی۔

Watch Live Public News