ویب ڈیسک: اداکارہ نرگس کا میڈیکل مکمل، میڈیکل رپورٹ میں اداکارہ پر تشدد ثابت ہوگیا ،اداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کر لئے، تشدد کے وقت بھانجا عمر گھر میں موجود تھا۔
تفصیلات کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے اداکارہ کا میڈیکل مکمل کروا لیا، میڈیکل رپورٹ میں اداکارہ پر تشدد ثابت ہوا ہے، میڈیکل رپورٹ میں چہرے، گردن اور کمر پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں چہرے، گردن اور کمر پر تشدد کے نشانات پائے گئے،مقدمے میں نامزد ملزم انسپکٹر ماجد بشیر نے قبل از گرفتاری حفاظتی ضمانت کروا لی،وزیر اعلی پنجاب نے بھی اداکارہ نرگِس پر تشدد کا نوٹس لیا تھا۔
انوسٹی گیشن پولیس نے نرگس اور گھریلو ملازمین ، اداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کر لئے، تشدد کے وقت بھانجا عمر گھر میں موجود تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ڈیفنس سی پولیس نے نرگس پر تشدد کے الزام میں شوہر کو پکڑنے کی کوشش کی،مقدمے میں نامزد ملزم انسپکٹر ماجد بشیر نے قبل از گرفتاری حفاظتی ضمانت کروا لی ہے۔
نرگس پر گزشتہ روز شوہر ماجد بشیر نے تشدد کیا تھا جسکا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے۔