کے پی کے کی نومنتخب اسمبلی میں 57 نئے چہرے سامنے آگئے

کے پی کے کی نومنتخب اسمبلی میں 57 نئے چہرے سامنے آگئے

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کی نو منتخب اسمبلی میں 57 نئے چہرے سامنے آگئے۔

نئے چہروں میں پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی )کے حمایت یافتہ 43 آزاد امیدوار شامل ہیں۔چار نئے چہرے آزاد ،تین تین کا تعلق پاکستان مسلم لیگ اور جمعیت علمائے اسلام سے ہے جبکہ  نئے منتخب ہونے والے دو دو نئے چہروں کا تعلق جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے ہے۔

صوبائی اسمبلی نے   الیکشن لڑنے والے چار سابق وزرائے اعلیٰ میں صرف اکرم درانی کامیاب ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سے 9 ،سوات سے 5،خیبر ،باجوڑ اور نوشہرہ سے تین تین نئے چہرے منتخب ہوئے، 11 اضلاع میں سے دو دو اور بارہ اضلاع میں سے ایک ایک نیا چہرہ منتخب ہوا۔

Watch Live Public News