(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے انتحابی عذردایوں کے پیش نظر 8 الیکشن ٹربیونل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سنگل بنچ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ لاہور کی پرنسپل سیٹ میں 4 ججز بطور الیکشن ٹربیونل کام کرینگے۔
جسٹس شاہد کریم جسٹس انور حیسن ،جسٹس چوہدری اقبال،جسٹس سلطان تنویر بطور ٹربیونل پرنسپل سیٹ پر کام کرینگے۔جبکہ بہاولپور بنچ کے کیس جسٹس عاصم حفیظ بطور الیکشن ٹربیونل سماعت کرینگے۔
ملتان کی درخواستوں پر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس راحیل کامران بطور الیکشن ٹربیونل سماعت کرینگے۔روالپنڈی بنچ میں الیکشن عذردایوں پر جسٹس مرزا وقاص روف سماعت کرینگے۔