15 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

 15 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک:  ننکانہ صاحب میں 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا،نوٹی فکیشن کے مطابق بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات 13 سے 16 نومبر تک ننکانہ صاحب میں جاری رہیں گی، تقریبات میں ملکی اور غیر ملکی ہزاروں سکھ یاتری شرکت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ڈی جی ماحولیات نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 12 ویں جماعت اور کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت اے لیول تک بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد میں بھی اسکولز بند رہیں گے، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ملتان میں بھی اسکول بند رہیں گے، ان اضلاع میں مذکورہ تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے، اسکولوں کی بندش کے فیصلے کا اطلاق 17 نومبر تک ہوگا۔
 

Watch Live Public News