(ویب ڈیسک ) پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہوسکتا ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی طور پر معطل کیا۔
پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے پہلے ہمسایہ ممالک پر حملے کیے۔ فلسطین میں نسل کشی کے بعد اب جنگ ہمارے خطے تک آ پہنچی ،عالمی برادری امن قائم کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کے تاحال کوئی شواہد پیش نہیں کیے، پاکستان نے پہلگام واقعہ پر شفاف تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے پاکستان کی پیشکش کے جواب میں بلااشتعال جارحیت کی، بھارتی جارحیت پر پاکستان نے تحمل سے کام لیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی طور پر معطل کیا، پانی کو بطور ہتھیار استعمال خطرناک ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کیا۔