عید کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ

عید کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ
کیا سستا، کیا مہنگا ؟ عید کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا. ہفتہ وار مہنگائی 0.49 فیصد اضافے سے 15.85 فیصد تک پہنچ گئی. ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں اور 6 سستی ہوئیں، گندم کا آٹا، مرغی، آلو، پیاز، انڈے، دال مسور، ماش اور دال چنا مہنگی ہوئی جبکہ چھوٹا گوشت، چائے، سگریٹس، ماچس کی قیمت بھی بڑھ گئی، ٹماٹر، چینی، کیلے، جلانے کی لکڑی، ایل پی جی کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی اور اس دوران 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا. وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 404 روپے مہنگا ہوا اور 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 966 سے بڑھ کر 1370 تک پہنچ گئی، زندہ برائلر مرغی 34 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ اوسط قیمت 313 رہی، انڈے بھی 7 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، اوسط نرخ 148 روپے ریکارڈ کیا گیا. دال مسور تقریبا 11 روپے فی کلو مہنگی ہو کر 236 روپے سے تجاوز کر گئی . آلو ڈھائی روپے فی کلو مہنگے ہوئے، قیمت بڑھ کر 37 روپے سے تجاوز کر گئی. پیاز 5 روپے فی کلو سے زیادہ مہنگی ہوئی، نرخ 75 روپے تک پہنچ گئے. ٹماٹر دس روپے کلو سستے ہوئے، قیمت 81 سے 71 روپے ہوگئی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔