ایران کا اسرائیل کے بعد اردن کیخلاف بھی کارروائی کا عندیہ

ایران کا اسرائیل کے بعد اردن کیخلاف بھی کارروائی کا عندیہ
کیپشن: After Israel, Iran's indication of action against Jordan

ویب ڈیسک: ایران نے اسرائیل پر حملوں کے بعد اردن کیخلاف کارروائی کرنے کا بھی اشارہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے اردن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے کیونکہ ایران کے متعدد ڈرونز کو اردن کے طیاروں نے تباہ کیا تھا۔

ایرانی پاسدران انقلاب نے امریکا کو بھی اسرائیل کی حمایت نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے مفادات کو نقصان نہ پہنچائے۔

ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ سے نکل گئے، غزہ جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ میں موجود نہیں ہیں۔

 خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے دمشق میں یکم اپریل کو ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے 50 فیصد میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ اسرائیل اور امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا۔